متفرق تکافل

ایکسیڈنٹ تکافل پالیسی
یہ پالیسی حامل پالیسی کو حادثاتی چوٹ جس میں موت اور معذوری بھی شامل ہے ، کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔

دو پالیسیاں ہیں جو حامل پالیسی سے لیکر اس کے پورے خاندان کو کور(تحفظ) فراہم کرتی ہیں ۔
ہماری پیش کردہ پالیسیاں ہیں :
الف) پرسنل ایکسیڈنٹ تکافل پالیسی
ب) ٹریول ایکسیڈنٹ تکافل پالیسی

منی تکافل پالیسی
یہ پالیسی گھر پر یا دوران سفر نقدی ، بینک نوٹس، چیکس، منی آرڈرز وغیرہ کے نقصان کے خلاف آپ کی حفاظت کے لئے وضع کی گئی ہے ۔

فیڈیلیٹی گارنٹی تکافل پالیسی
یہ پالیسی ملازمین کی بے ایمانی کے نتیجے میں کمپنی کو پہنچنے والے نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے

تھرڈ پارٹی لائبلیٹی تکافل پالیسی
یہ حامل پالیسی کو شریک کی لاپرواہی کے نتیجے میں جسمانی چوٹ اور املاک کے نقصان کے حوالے سے تھرڈ پارٹیز کی جانب سے قانونی ذمہ داریوں کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔

ورک مینز کمپنسیشن تکافل پالیسی
ورک مینز کمپنسیشن پالیسی ملازمت کی جگہ پر یا باہر ہونے والے حادثے کے نتیجے میں کسی بھی ملازم کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے دی جانے والی تمام رقوم کے حوالے سے آجر کی تلافی کرتی ہے۔

پلیٹ گلاس تکافل پالیسی
یہ شریک پالیسی / حامل پالیسی کو بدقسمتی کی وجہ سے احاطے کے اندر نصب گلاس (شیشے) کے ٹوٹ جانے یا نقصان کے خلاف تحفظ فراہم کرتی ہے ۔

آل رسکس (Contents) تکافل پالیسی
یہ خصوصی پالیسی املاک سے متعلق ہونے والے نقصانات کے خطرات کی وسیع رینج جنہیں خاص طور پر خارج نہیں کیاجا سکتا کے خلاف تحفظ فراہم کرنے کے لئے وضع کی گئی ہے ۔

نمایاں خصوصیات
۔ خطرات سے حفاظت کا ایک شرعی طریقہ
۔ منافع میں حصہ داری
۔ بہترین خدمات اور کلیمز کا فوری تصفیہ
۔ کسٹمر کی ضرورت کے مطابق وضع کردہ خدمات
۔ تمام لین دین شریعہ ایڈوائزر کی زیر نگرانی