انجنیئرنگ تکافل

کنٹریکٹرز آل رسکس پالیسی
کنٹریکٹرز آل رسکس پالیسی سول انجینئرنگ پروجیکٹس کے کنٹریکٹ ورکس ،تعمیراتی پلانٹ ، مشینری اور تعمیراتی مشینری کے نقصان یا ٹوٹ پھوٹ اور تعمیراتی پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران ہونے والے پراپرٹی کے نقصان یا جسمانی چوٹ سے متعلق تھرڈ پارٹی کلیمز کی صورت میں ایک جامع اور موزوں کوریج کی پیشکش کرتی ہے ۔

کنٹریکٹرز پلانٹ اینڈ مشینری پالیسی
یہ پالیسی کنٹریکٹرز کے لئے وضع کی گئی ہے ۔یہ سالانہ بنیاد پر کنٹریکٹرز کے پلانٹ اور مشینری کے لئے ایک جامع تکافل کی پیشکش کرتی ہے۔ یہ کام کی جگہ پر، حالت سکون میں یا مینٹیننس کے دوران یا ایکوپمینٹ کی ترسیل کے دوران ہونے والے نقصان یا ٹوٹ پھوٹ کی پیشکش کرتی ہے اور یہ مخصوص تعمیراتی جگہ تک محدود نہیں ہے۔

اریکشن آل رسکس پالیسی
اریکشن آل رسکس پالیسی مشینری ، پلانٹ اور کسی بھی قسم کے اسٹیل اسٹرکچرز کو کھڑا کرنے کے عرصے اور مراحل کے دوران ہونے والے نقصانات اور اس کے ساتھ ساتھ اریکشن پروجیکٹ کی تکمیل کے دوران ہونے والے ملکیتی نقصان یا جسمانی چوٹ کے خلاف ایک جامع اور موزوں تحفظ کی پیشکش کرتی ہے ۔

مشینری بریک ڈاؤن پالیسی
اس کور کا مقصد پلانٹ اور ایکوپمینٹ کے نقصان کی صورت میں خواہ وہ کسی خارجی عوامل کے باعث ہوا ہو یا اپنی خرابی کی وجہ سے ، اس نقصان کا معاوضہ فراہم کرتا ہے ۔

الیکٹرانک ایکوپمینٹس پالیسی
یہ مخصوص پالیسی الیکٹرانک ایکوپمینٹس کو آگ، آسمانی بجلی ، دھماکہ، شارٹ سرکٹ، چوری وغیرہ جیسے درپیش خطرات کے خلاف کور(تحفظ)فراہم کرتی ہے۔

بوائلراینڈ پریشر ویسل پالیسی
بوائلر متعدد صنعتی پلانٹس کا لازمی حصہ ہوتا ہے۔یہ ایک مہنگا ایکوپمینٹ ہے اور ہمیشہ دھماکے اور تباہی جیسے خطرات سے دوچار رہتا ہے ۔ دھماکے نتیجے میں نہ صرف بوائلر کو شدید نقصان پہنچتا ہے بلکہ ارد گرد کی املاک اور مشینوں کے لئے خوفناک تباہی کا باعث بنتا ہے ۔یہ پالیسی بوائلر ،پریشر والے ویسل اور ذیلی آلات اور ارد گرد کی عمارتوں، مشینری اور دیگر املاک کی مرمت پر ہونے والے اخراجات کا احاطہ کرتی ہے ۔

نمایاں خصوصیات
۔ خطرات سے تحفظ کا ایک شرعی طریقہ
۔ منافع میں حصہ داری
۔ بہترین خدمات اور کلیمز کا فوری تصفیہ
۔ کسٹمر(گاہک) کی ضرورت کے مطابق تشکیل کردہ خدمات
۔ تمام لین دین شریعہ ایڈوائزر کی زیر نگرانی