میرین کارگو تکافل

کارگو تکافل تحفظ فراہم کرتا ہے:
میرین کاگو تکافل سروس کلائنٹ کی ضرورت کے مطابق ترسیل کے دوران تمام سامان کو تحفظ فراہم کرتی ہے ۔کور(تحفظ) کی وسیع اقسام دستیاب ہیں جیساکہ انسٹی ٹیوٹ کارگو کلازز "B”,”A” اور”C” اس کور کے تحت نقل وحمل کے مختلف طریقوں سے متعلق خطرات کا خیال رکھا جاتا ہے ۔

کوریج انفرادی شپمینٹس (ترسیل) یا ایک جاری معاہدے ’’اوپن پالیسی ‘‘کے تحت فراہم کی جاسکتی ہے ۔عام الفاظ میں اوپن پالیسی سے مراد ایک ایسا معاہدہ ہے جو طے شدہ شرائط پر مخصوص اشیاء کی کورنگ (تحفظ) کے لئے تیار کیا جاتا ہے اور ڈیکلریشن (اعلامیہ) کی بنیاد پر دنیا میں کہیں بھی بھیجے جانے والے سامان کے تحفظ کے لئے بھی کیا جاسکتا ہے ۔

نوعیت اور قسم کے لحاظ سے کوریج ذیل کے مطابق مختلف ہوسکتی ہے:

۔ بحری یا فضائی یا پارسل پوسٹ سے متعلق تمام خطرات
۔ زمینی ترسیل سے متعلق تمام خطرات
۔ بحری، فضائی ، پارسل پوسٹ یا زمینی ترسیل کی صورت میں محدود کور
۔ اس کے تحت کوریج کی رقم طے شدہ ہوتی ہے جو زیادہ تر صورتوں میں CIFاور/یاC&F پلس 10% یا FOB پلس 10تا20% ہوگی۔
تکافل فنڈ کے کنٹری بیوشنز کے حساب کتاب کا انحصار کارگو کی نوعیت اور قسم ، پیکنگ کا طریقہ کار ، شپمینٹ(ترسیل)کاذریعہ ،سامان کی عمر اور قسم اور استعمال کئے جانے والے پورٹس پر ہوتا ہے۔

نمایاں خصوصیات
۔ خطرات سے تحفظ کا ایک شرعی طریقہ
۔ منافع میں حصہ داری
۔ بہترین خدمات اور کلیمز کا فوری تصفیہ
۔ تمام لین دین شریعہ ایڈوائزر کی زیر نگرانی