موٹر تکافل

ہم گاڑیوں کی مندرجہ ذیل اقسام کے لئے تکافل کوریج فراہم کرتے ہیں:

1۔ نجی گاڑیاں
2۔ کمرشل گاڑیاں
3۔ موٹر سائیکلیں
4۔ تھرڈ پارٹی (تیسرے فریق ) کی ذمہ داری

سیکشن 1:
ذیل کے تحت ہونے والے اخراجات کی ادائیگی /تلافی کی جاتی ہے:
۔ گاڑی کے حصوں کی مرمت / تبدیلی
۔ مکمل نقصان کی صورت میں گاڑی کی مارکیٹ ویلیو کی ادائیگی کی جاتی ہے وہ نقصان گاڑی کی چور ی کی صورت میں ہو یا حادثے کی شکل میں

سیکشن 2:
یہ سیکشن لازمی ہے ۔یہ تحفظ شدہ گاڑی کے حادثے کی صورت میں تھرڈ پارٹی (تیسر ے فریق)کی ذاتی چوٹ اور مالی نقصان سے متعلق قانونی ذمہ داری پر محیط ہے ۔

نمایاں خصوصیات
۔ خطرات سے حفاظت کا ایک شرعی طریقہ
۔ منافع میں حصہ داری
۔ بہترین خدمات اور کلیمز کا فوری تصفیہ
۔ بلا معاوضہ ٹریکر کی سہولت
۔ تمام لین دین شریعہ ایڈوائزر کی زیر نگرانی