فائر تکافل

کاروبار غیر متوقع نقصانات کے خطرات سے دوچار رہتے ہیں ۔یہ نقصانات پھلتے پھولتے کاروبار کو تباہی اور بربادی میں تبدیل کردیتے ہیں ۔ املاک(پراپرٹی) ، ساما ن (اسٹاکس)، مشینری، آلات اور سہولیات کے نقصان کے باعث سرمایہ مکمل طور پر ڈوب جاتا ہے/ختم ہوجاتا ہے اور ضمنی نقصانات ہوتے رہتے ہیں ۔تباہ شدہ املاک (پراپرٹی) کی تعمیر نو /بحالی کے لئے مالی امداد انتہائی ضروری ہے۔
فائر تکافل کا تحفظ کاروباری ادارے کے مالی مفادات کی حفاظت میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ فائر تکافل پالیسی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد (املاک) ، عمارتوں ، پلانٹ اور مشینری،فرنیچر،فکسچرز،فٹنگز،مواد ،اسٹاکس/زیر عمل اسٹاک، خام مال بشمول سپلائرز /کسٹمرز کے احاطے میں موجود اسٹاکس ،اعتماد یا کمیشن کی بنیاد پر موجود سامان /اشیاء،آگ یا ذیل میں درج خطرات کے باعث ہونے والے نقصان یا ٹوٹ پھوٹ جانے والی ایسی مشینری جو مرمت کے لئے عارضی طور پر ہٹائی گئی ہو۔

۔ آسمانی بجلی
۔ دھماکے
۔ ہوائی جہاز اور ان میں سے گرنے والی اشیاء
۔ ریل/روڈ یا کسی جانور کی وجہ سے ہونے والا نقصان
۔فسادات ،ہڑتال، بدنیتی کے باعث ہونے والا نقصان
۔ دھنساؤ اور تودے گرنے سے ہونے والا نقصان
۔ طوفان، گرد باد ،سیلاب اور طغیانی
۔ فوارے کا رساؤ
۔ اوور فلو، پانی کے ٹینکس، پائپس وغیرہ کا رساؤ

جزوی نقصان کی صورت میں مرمت( رپیئر)یا تبدیل کرنے کے لئے ادائیگی کی جاتی ہے۔ بحالی/درستگیر ی (ر ی ا نسٹیٹمینٹ ) پالیسی کی صورت میں بحالی (ری انسٹیٹمینٹ ) کی رقم ری انسٹیٹمینٹ کی تکمیل پر ادا کی جائے گی جو رقم کی مجموعی حد سے مشروط ہوگی ۔ یہ تکافل فنڈ کی اپنی صوابدید پر ہوگا کہ وہ بحالی کی رقم دینے کے بجائے متاثرہ املاک کی مرمت کرادے یااسے تبدیل کردے۔
کنٹری بیوشن(شراکت داری) ملکیت کی قسم ، طبعی خصوصیات، نقصانات (رسک) کی مالیت ، تحفظ( اضافی کور) کی ضرورت اور مکمل شدہ پروپوزل فارم پر فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر ہوتی ہے ۔ مستثنیات اور استثناء کی کئی صورتیں ہیں جو پالیسی شرائط وضوابط کا حصہ ہیں خواہ آپ کو اضافی معلومات درکار ہوں یا مزید وضاحت کی ضرورت ہو ہمارا تکنیکی عملہ آپ کی مدد کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔

:نمایاں خصوصیات
۔ خطرات سے حفاظت کا ایک شرعی طریقہ
۔ منافع میں حصہ داری
۔ بہترین خدمات اور کلیمزکا فوری تصفیہ
۔ گاہک/کسٹمر کی ضرورت کے مطابق تشکیل کردہ خدمات
۔ تمام لین دین شریعہ ایڈوائزر کی زیر نگرانی